لائیوکنسرٹ پرپابندی کے خاتمے سے ہی عوام کو اچھی تفریح میسرآسکتی ہے ،گلوکارہ رانیہ خان

موجود ٹینشن کے دور میں گلوکاری کے شوز لازمی ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح میسر آسکے

بدھ 16 جنوری 2019 12:44

لائیوکنسرٹ پرپابندی کے خاتمے سے ہی عوام کو اچھی تفریح میسرآسکتی ہے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) معروف گلوکارہ رانیہ خان نے کہا ہے کہ جب سے لائیو کنسرٹ پر سکیورٹی کی وجہ سے پابندیاں لگی ہیں تو تب سے بہت سارے گلوکاروں کو فارغ گھر بیٹھنا پڑا ہے۔موجود ٹینشن کے دور میں گلوکاری کے شوز لازمی ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح میسر آسکے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ رانیہ خان نے کہا کہ موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر موجودہ حالات میں ان کااپنی جگہ بنانا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن گلوکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کیلئے ٹیلنٹ ہونے کے ساتھ ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔گلوکارہ رانیہ خان نے کہا کہ ایک دور تھا جب گلوکاری کے میدان میں پاکستان کاسکہ پوری دنیامیںچلتا تھا، اب گلوکاری کے سفر کو ہم اپنے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اب گائیکی کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :