شردھاکپور کی فلم ’’ساھو‘‘ کی ٹیم کی اپنے گھر کے بنے کھانے سے تواضع

بدھ 16 جنوری 2019 14:00

شردھاکپور کی فلم ’’ساھو‘‘ کی ٹیم کی اپنے گھر کے بنے کھانے سے تواضع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ شردھاکپور نے فلم ’’ساھو‘‘ کی ٹیم کی خاص طور پر اپنے گھر کے بنے کھانے سے تواضع کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھاکپور آجکل فلم ’’ساھو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور انہوں نے فلم ’’ساھو‘‘ کی ٹیم کے لئے خاص طور پر اپنے گھر کے بنے کھانے کھلائے جن میں ان کے گھر کی بنی خاص مٹھائی تل والے لڈو بھی شامل تھے۔ فلم ’’ساھو‘‘ ایکشن پر مبنی فلم ہے جس میں اداکارہ شردھاکپور مرکزی کردار ادا کر یں گی اور فلم 15اگست کو سینماکی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :