مسلم لیگ (ن) نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہونے کی اطلاعات پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

بدھ 16 جنوری 2019 14:59

مسلم لیگ (ن) نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار سست روی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہونے کی اطلاعات پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

بدھ کو خواجہ سعد رفیق‘ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ مریم اورنگزیب کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہونے کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے اس منصوبے کے حوالے سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اہم قومی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں کسی قسم کی بھی بدانتظامی سے ملک کے عوام کا مستقبل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے اس اہم معاملے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔