زرعی ماہرین کی تارامیرا کی فصل کو وبائی جھلسائو سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :زرعی ماہرین نے تارامیرا کی فصل کو وبائی جھلسائو سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے تارا میرا کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت اقدامات کریں تاکہ انہیں بعد ازاں کسی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تارامیراکی فصل کے پتوں ، ٹہنیوں ، پھلیوں پر وبائی جھلسائو کی بیماری کے حملہ سے سیاہ و بھورے دھبے پڑ جاتے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں اس لئے کاشتکاروں کو پودوں کا بغور معائنہ کرتے رہنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیوں اور بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر فوری تلف کردینا چاہیے نیز برداشت کے بعد متاثرہ فصل کے خش و خاشاک بھی جلا دینے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ وبائی جھلسائو کے کیمیائی انسداد کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :