بھکر‘ تین روز قبل خاتون سمیت قتل ہو نے والے افراد کا ملزم گرفتا ر‘ قاتل قتل ہو نے والی خاتون کا بھا نجا نکلا

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) تین روز قبل خاتون سمیت قتل ہو نے والے افراد کا ملزم گرفتا ر قاتل قتل ہو نے والی خاتون کا بھا نجا نکلا ڈی پی او شائستہ ند یم نے پر یفس کا نفرنس کر تے ہو ئے بتا یا کہ تین روز دو قبل دو بچوں سمیت تین افراد کو قتل کیا گیا تھا جس پر ٹیمیں بنا ئی گئی تھیں کا روائی کر تے ہو ئے ملزم عادل کو گرفتا ر کر لیا ہے جو مقتولہ عزایز ں بی بی تھی اس کا سگا بھا نجا ہے جس نے اپنی خالہ اور دو کزنوں کو قتل کیا ہے یہ گھر سے پیسے چرانے آیا تھا 2لا کھ 20ہزار روپے جس پر خا لہ نے اسے پہچان لیا تو خالہ کودوپٹہ گلے میں دبا کر قتل کہ پھر چھر ی وہیں سے اٹھا ئی پہلے بچہ کو قتل کیا پھر لڑکے کو لٹا کے قتل کیا پھر ملزم عادل نے چھری وہیں صندوق کے پیچھے پھنک دی صندوق سے پیسے چرائے اور فرار ہو گیا اب ملزم کی نشاندہی پر ہم نے قتل آلہ برآمد کر لیا جبکہ چر ائی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے یاد رہے کہ 12 جنو ری کو محمد نواز کا م پہ گیا ہوا تھا کہ گھر میں گھس کر محمد نواز کی بیو ی عزیزاں بی بی اور دوبھتیجوں کو قتل کر گیا تھا جب محمد نواز کی بیٹی سکو ل سے واپس پہنچی تو والدہ مر دہ حالت میں تھی اس نے ساتھ والوں کو بتایا جب آ کے دیکھا تو میری بیو ی مر دہ حالت میں تھی جب اند ر کمرے میں دیکھا تو میر بھتیجا عابد کا گلا کٹا ہوا تھا بیڈ کی دوسری طر ف دیکھا تو رافعہ میر ی بھتیجی کا گلہ کٹا ہوا تھا وہ بھی مر دہ حالت میں تھی پھر ہم نے پو لیس کو اطلا ع دی تھی پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر تے ہو ئے فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا تھا -

متعلقہ عنوان :