الیکشن کمیشن نے 332 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی

ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ہے، معطل کیے گئے ارکان میں وفاقی وزیر برائے مملکت شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 16:39

الیکشن کمیشن نے 332 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 332 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 332 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ہے۔معطل کیے گئے ارکان میں وفاقی وزیر برائے مملکت شہریار آفریدی،علی امین گنڈا پور اور صداقت عباسی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہسلطان محمود، شہزاد وسیم،سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر اسحاق ڈار،ستارہ ایاز کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 322 ارکان اسمبلی ایسے ہیں جنھوں نے اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کروائے جس کے بعد ان کی اسمبلی میں رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔جن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں وفاقی ورزاء بھی شامل ہیں۔جن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے وہ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔