گزشتہ دو ہفتہ کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر3060 ملزمان کو گرفتار کرلیا
بدھ 16 جنوری 2019 17:38
(جاری ہے)
میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران05مفرور،02اشتہاری و دیگر66ملزم سمیت مجموعی طور پر73ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔
شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران79مفرور،16اشتہاری ودیگر08ملزمان سمیت مجموعی طورپر103ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکیا۔سکھرپولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران40مفرو،75اشتہاری و دیگر145ملزمان سمیت مجموعی طور پر260ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران315مفرور،283اشتہاری ودیگر57ملزمان سمیت مجموعی طورپر655ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کی گرفتاری کے سلسلے میںپولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔آئی جی سندھ نے باالخصوص کراچی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی ۔انہوں نے کہا کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوںکو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تراقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراںانہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایاجائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.