ْ تنظیمی ذمہ داروں کو چائیے وہ اپنی اور کارکنان کی اخلاقی تر بیت کریں،علامہ ساجد علی نقوی

بدھ 16 جنوری 2019 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صوبائی کو نسل کا اہم اجلاس علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویزن ،اضلاع اور تحصیل کے صدروو جنرل سیکر ٹری نے بھر پور شر کت کی اجلاس میں تنظیمی کار کر دگی اور رپورٹس پیش کی گئی کو نسل کے اجلاس سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی ذمہ داروں کو چائیے کہ وہ اپنی اور کارکنان کی اخلاقی تر بیت کریں موجودہ ملکی حالات اور چیلینجز سے نمٹنے کے لئے تنظیمی عمل کو تیز کیا جائے تا کہ اس کے زر یعے تشیع کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اس وقت پاکستان کو داخلی اور بیرونی شازشوں کا سامنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے حکومت عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہوکئی ہے علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمیں کسی بھی مقصد کے حصول کا زر یعہ ہوا کرتی ہیں جتنا تنظیمی عمل مضبوط ہوگا اتنا ہی عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنا آسان ہوگا پاکستانی معاشرہ بحران اور مشکلات کا شکار ہے تنظیمی ذمہ داران کو چائیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بنیادی اقدامات کریں سندھ کی عوام غر بت اور افلاس میں مبتلا ہے تھر میں قہد کی بدترین صورتحال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کئی بچے لقمہ عجل بن جاتے ہیں حکومت سندھ کی جانب سے اُن کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے سندھ کے بچے تعلیم اور صحت سے بھی محروم ہیں اور پھر حکومتیں دعوے کرتی ہیں کہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے حکومت کو چائیے کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے۔