لاپتہ افراد کا معاملہ ، وزیر اعلیٰ جام کمال بھی میدان میں آگئے

بہت سارےامور کےساتھ لاپتا افراد کامسئلہ اہم ایشو تھا،ہم اس مسئلے کو حل کرانےکیلیےہرطریقےسےکوشش کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 جنوری 2019 19:49

لاپتہ افراد کا معاملہ ، وزیر اعلیٰ جام کمال بھی میدان میں آگئے
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جنوری 2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی میدان میں آگئے۔انہوں نے لاپتہ افراد کے حوالےسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارےامور کےساتھ لاپتا افراد کامسئلہ اہم ایشو تھا،ہم اس مسئلے کو حل کرانےکیلیےہرطریقےسےکوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروادی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ لاپتاافراد کےحوالےسےبہت زیادہ بات ہوئی۔حکومت،سرکاری ادارےاوردیگرافراد مسئلےکےحل میں کردارادا کریں۔ہماری حکومت پربھی سوال ہورہےتھےکہ وہ اس حوالےسےکردارادا کرے۔ہم سےبھی پوچھاجارہاتھا کہ ہم لاپتاافراد کےمسئلےپرخاموش کیوں ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ لاپتاافراد کےلواحقین اورکیمپ میں موجود افراد سےبات ہوئی۔

حکومت بلوچستان لاپتاافراد کےمسئلے پرپیش رفت کرےگی۔ہم نےلاپتاافراد کےمسئلےپروزیراعظم سےبھی بات کی۔وزیراعظم کی جانب سے بھی ہمیں اچھا ردعمل ملا۔ہم نے کبھی لاپتاافراد کے مسئلے کو غیرسنجیدہ نہیں لیا۔ بہت سارےامور کےساتھ لاپتا افراد کامسئلہ اہم ایشو تھا۔م اس مسئلے کو حل کرانےکیلیےہرطریقےسےکوشش کریں گے۔واضح ہو کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے جن مسائل کے حل کے لیے وفاق میں حکومت کا اتحادی ہونے کی حامی بھری تھی ان میں سے سسرفہرست مسئلہ لاپتہ افراد کا تھا جس پر تاحال خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا سکی۔