پاکپتن، تیز رفتار بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار بیکری کا مالک ہلاک ہو گیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:40

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ساہیوال سے بہاولنگر جانے والی تیز رفتار بس کی چک چوک مرے قریب موٹرسائیکل ٹکر کے بعد کھائی میں گر گئی، موٹرسائیکل سوار بیکری کا مالک ہلاک ہو گیا، لیکن بس الٹنے سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیکری کا مالک رشید جوئیہ بیکری بند کرکے رات گئے موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ چک چوک مرے ساہیوال سے بہاولنگر جانے والی تیز رفتار بس کی چک چوک مرے قریب موٹرسائیکل ٹکر کے بعد کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار بیکری کا مالک رشید جوئیہ فوت ہو گیا۔ ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پنچ گیا اور مسافروں کو کھائی میں گری ہوئی بس سے نکالا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :