محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کابغیررجسٹریشن گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کاحکم

بدھ 16 جنوری 2019 23:59

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کابغیررجسٹریشن گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کاحکم۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع میں بغیررجسٹریشن گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرانے کاحکم دیاہے اس سلسلہ میں صوبہ بھرکے ایکسائزحکام کوہدایت کی گئی ہے کہ ہرشہری کافرض ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کرائے موٹرورکشاپ سے گاڑی مالکان کے کوائف لے کرانہیں خطوط بھجوائے جائیں تاکہ وہ بروقت رجسٹریشن کراسکیں بغیررجسٹریشن گاڑی چلاناجرم ہے اوراس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں دوسرے اضلاع میں گاڑیاں چلانے والے افرادسے بھی ٹوکن ٹیکس کی وصولی یقینی بنائی جائے اورروزانہ کی بنیادپررپورٹ بھجوائی جائے محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن رحیم یارخان نے احکامات پرعملدرآمدشروع کرتے ہوئے بغیررجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :