شمالی شام میں خودکش حملہ کے باوجودامریکا شام سے فوج واپس بلا لے گا،وائٹ ہائوس

جمعرات 17 جنوری 2019 15:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وہائٹ ہاؤس کے سینئر عہدے داران کا کہنا ہے کہ شمالی شام کے شہر منبج میں بین الاقوامی اتحاد کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملے کے بعد بھی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے واپس لیے جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کارروائی میں چار امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے تقریبا ایک ماہ بعد ہوا۔ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان نے وزیر دفاع جیمز میٹس کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ دس ماہ میں یہ پہلا موقع ہے جب منبج شہر میں بین الاقوامی اتحادی افواج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔