بیس سے زائد اعلیٰ عدلیہ میں گزارے ،کوشش کی کہ قانون اور ضابطے کے اندر رہتے ہوئے فیصلے دوں ،ْ چیف جسٹس

جمعرات 17 جنوری 2019 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ بیس سے زائد اعلیٰ عدلیہ میں گزارے ،کوشش کی کہ قانون اور ضابطے کے اندر رہتے ہوئے فیصلے دوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دور ان ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں یہ میرا آخری کیس تھا۔ انہوںنے کہاکہ 20 سال سے زائد میں نے اس اعلی عدلیہ میں گزارے۔چیف جسٹس نے کہاکہ میں نے کوشش کی ہے کہ کہ قانون اور ضابطے کے اندر رہتے ہوئے فیصلے دوں۔