میٹرک کے امتحانی ہالوں میں کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دیدی گئی

جمعہ 18 جنوری 2019 14:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) میٹرک کے آمدہ امتحانی ہالوں میں کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دیدی گئی۔ جاری شدہ ہدایات کے تحت31 جنوری سے قبل کیمروں کی تنصیب و مرمت کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019ء کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے تحت تمام امتحانی مراکز کیلئے کیمروں اور وائی فائی کی تنصیب لازمی قرار دیدی گئی ہے، ڈی ای اوز کے توسط سے تمام امتحانی مراکز کے حامل سکولوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے امتحانی ہالز میں کیمروں کی تنصیب و مرمت یقینی بنائیں اور وائی فائی کی سہولت بھی مہیا کریں بصورت دیگر ان سہولیات سے جاری سکولوں کو امتحانی مراکز نہیں دیئے جائیں گے۔

اس ضمن میں بورڈ نے تمام سکولوں سے 31 جنوری سے قبل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :