ایف آئی اے کا پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون ،5 ملزمان گرفتار

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ایف آئی اے نے پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے کارروائی کے دوران لیبارٹری سے بلڈ بیگز سمیت دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق بلڈ بیگز چوری کر کے ڈبگری میں فروخت کئے جاتے تھے،شہریوں نے بھی ایف آئی اے کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ضرورت کے وقت خون کیلئے خوار ہونا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :