Live Updates

موٹروے پولیس نے راستہ بھولنے والی70سالہ بزرگ خاتون کو لواحقین سے ملوا دیا

جمعہ 18 جنوری 2019 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) موٹروے پولیس نے بروقت مدد کرتے ہوئے گھر سے دور راستہ بھول کر وکیل خان سٹیڈیم کے قریب 70سالہ بزرگ خاتون کو اپنے لواحقین سے ملوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 18-01-2019بمقام وکیل خان سٹیڈیم کے قریب پیٹرولنگ ڈیوٹی پر معمور SPOعابد حسین ہمراہ SPOمحمدافضل باجوہ نے روٹین کی پیٹرولنگ کے دوران ایک 70سالہ بزرگ عورت کو پریشان پایا پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ بزرگ خاتون کا نام بشری بی بی زوجہ ملک محمد بوٹا(مرحوم )ہے۔

اور گھر کاپتہ بھول گئی ہے۔آفیسران نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی مسجد میںاعلان کروایااورلوگوںسے پوچھ گچھ کی۔آفسیران کی بروقت کوششوںسے بزرگ خاتون کے گھر رابطہ ہوا۔ مکمل تحقیقات کے بعد بزرگ خاتون کو ان کے بیٹے کے حوالے کیا گیا۔ DIGمحمدعالم شنواری نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ افسران اسی طرح اپنی ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں تاکہ عوام کی برقت مدد کی جا سکے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :