مقبوضہ بیت المقدس ،فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی چوکی پر پٹرول بم سے حملہ کرنے کے بعد بحفاظت فرار ہوگئے

جمعہ 18 جنوری 2019 18:03

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم سے حملہ کرنے کے بعد بحفاظت فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

عبرانی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق دو فلسطینی نوجوانوں نے ’شعفاط‘ پناہ گزین کیمپ کے قریب قائم کی گئی ایک چوکی پر پٹرول بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے سلوان قصبے میں راس العامود کالونی میں اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی پر پتھرائو بھی کیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔