پشاور ٹیکنیکل بورڈ، پشا ور انٹر میڈیٹ بورڈ کی ٹیمیں آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 18 جنوری 2019 19:19

پشاور ٹیکنیکل بورڈ، پشا ور انٹر میڈیٹ بورڈ کی ٹیمیں آل پاکستان انٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پشاور ٹیکنیکل بورڈ، پشاور انٹر میڈیٹ بورڈ کی ٹیمیں آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ پشاور ٹیکنیکل بورڈ کے معاذ نے تین گول کرکے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ جناح سٹیڈیم جاری چیمپیئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پشاور ٹیکنیکل نے فیڈرل بورڈ کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔

وقفہ تک پشاور ٹیکنیکل کو فیڈرل بورڈکے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، فاتح ٹیم کی جانب سے معاذ نے تین گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ فیڈرل بورڈ کی جانب سے واصف نے واحد گول کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میں پشاور انٹر میڈیٹ بورڈ نے لاہور بورڈ کو 7-6 پنلٹی ککس سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔

میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پشاور نے سات اور لاہور نے چھ گول کئے۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 15 بورڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد، ساہی وال، میرپور آزاد جموں و کشمیر، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خان، کوئٹہ، پشاور، بنون، لاہور، کراچی، سوات اور پشاور(ٹیکنیکل) کی ٹیمیں کو شامل ہیں، سیمی فائنل (آج) ہفتہ جبکہ فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔