میکسیکو، ایندھن کی پائپ لائن میں دھماکے سے اکیس افراد ہلاک

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:24

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) میکسیکو کے ہڈالگو صوبے میں ایندھن کی ایک پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آتش زدگی سے اکیس افراد ہلاک جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ٹلاہوئیلیپان شہر میں اس پائپ لائن میں دھماکہ مقامی افراد کی جانب سے ایندھن چوری کرنے کے لیے غیر قانونی نلکے لگانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ہڈالگو کے گورنر عمر فیاد کے بقول صورت حال کافی سنگین ہے اور اس حادثے میں اکہتر افراد زخمی ہوئے۔ میکسیکو کے صدر آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور نے بھی متاثرہ افراد کی مدد کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے میکسیکو حکومت تیل کی چوری کے خلاف ملک بھر میں سخت مہم چلا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :