کراچی کی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے پاس کوئی چیز اُڑتی ہوئی دیکھی
اُڑن طشتری نما چیز طیارے سے بھی اوپر اُڑ رہی تھی۔ پی آئی اے کے پائلٹ کا بیان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 17:31
(جاری ہے)
جس کے بعد پائلٹ نےاس حوالے سے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی کو آگاہ کیا۔
پائلٹ نے بتایا کہ ہم نے کراچی کی فضائی حدود میں طیارے سے 105 فٹ بلندی پر ایک اُڑن طشتری نما چیز کو اُڑتے ہوئے دیکھا ہے جس رنگ کالا یا گہرا بھورا ہے۔ جس کے بعد پائلٹ نے پرواز کا راستہ تبدیل کیا اور اپنی منزل کی جانب پرواز جاری رکھی۔ لیکن پائلٹ کی اس اطلاع نے ایوی ایشن اتھارٹی میں ہلچل مچا دی۔ ایوی ایشن اتھارٹی نے شُبہ ظاہر کیا کہ عین ممکن ہے کہ یہ زمین سے آپریٹ کیا جانے والا کوئی ڈرون ہو۔ اسی شک کی بنا پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیس کو آگاہ کیا اور ان سے سرچ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ جگہ پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ اگر یہ زمین سے آپریٹ کیا جانے والا ایک ڈرون تھا تو ممکنہ طور پر یہ کسی سپر ہائی وے والی جگہ سے آیا ہو گا، پولیس نے اس ڈرون سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اُڑن طشتری نما چیز کو کراچی کی فضائی حدود میں ٹھیک اُسی جگہ اُڑتے ہوئے دیکھا گیا جہاں کچھ عرصہ قبل پائلٹس نے جہاز پر لیزر لائٹس پڑنے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ ایک مفروضہ یہ بھی ہے کہ یہ (UFO) Unidentified Flying Object میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کا موسمی غبارہ بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ پاکستان میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موسم کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے موسمی غباروں کو فضا میں بھیجا جاتا ہے۔ ان موسمی غباروں کو 24 گھنٹوں کے دوران چار مرتبہ فضا میں بھیجا جاتا ہے۔ اور گذشتہ روز میٹ آفس نے 5 بجے کے قریب ایک موسمی غبارہ فضا میں لانچ کیا تھا۔ میٹرولوجسٹ عبد الرشید نے بتایا کہ موسمی غبارے فضا میں 10 میل تک بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی پیشن گوئی پائلٹس کی تربیت کا حصہ ہوتی ہےاور پائلٹس اس طرح کے موسمی غباروں سے واقف ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.