19 جنوری تا 25 جنوری گلگت بلتستان میں برف باری و بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا امکان

ضلع گلگت کے عوام ندی نالوں، اور پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:52

19 جنوری تا 25 جنوری گلگت بلتستان میں برف باری و بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 19 جنوری تا 25 جنوری گلگت بلتستان میں برف باری اور بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلع گلگت کے عوام ند ی نالوں، اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے حفاظت کے پیش نظربلخصوص گاشو، پہوٹ ، کارگاہ ، گوچ ،بگروٹ ، ہراموش، بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورو کے عوام النا س کوتنبیہ کی جا تی ہے کہ ایسے پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ/برف باری کا خطرہ ہو وہاں پر مختلف امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر ہیں تیز بارشوں/ آندھی کی صورت میں عارضی طور پر محفوض مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبروں پر اطلا ع دیں۔الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت 5811-920724 0 جی بی ڈی ایم اے کنٹرول روم 05811-920874 :۔ اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت/ دنیور / جگلوٹ ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر تعیناتی عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :