پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، 35 ہزار کلو ناقص مرچیں، ہزار کلو مربہ جات برآمد
ملاوٹی مرچ مصالحے تیار کرنے پر گرائنڈنگ یونٹ ،گلے سڑے پھلوں اور کیمیکلز سے مربہ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں،کیپٹن (ر) محمد عثمان
پیر 21 جنوری 2019 00:10
(جاری ہے)
یونٹ میں چوکر، برادہ اور کھلے رنگ لگا کر ناقص مرچ مصالحہ جات تیار کیے جارہے تھے۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کے دوران 19 ہزار کلو سرخ مرچ، 17 ہزار کلو ہلدی، بھاری مقدار میں خام مال ضبط کرتے ہو ئے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے کے لیے مضر صحت اجزا کو زمین پر ہی مکس کیا جا رہا تھا۔ ناقص مصالحہ جات کو لاہور کے مضافاتی علاقوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے خلاف بغیر لیبلنگ اور پیکنگ سپلائی کیا جاتا تھا۔دوسری جانب گلے سڑے پھلوں، سبزیوں اور کیمیکلز سے مربہ جات کی تیاری پر تاج باغ میں بخاری مربہ فیکٹری کو سر بمہر کیا گیا۔چیکنگ کے دوران نیلے ڈرموں میں رکھے مضر صحت مربہ جات میں مچھر اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خراب پھل سبزیاں مارکیٹ سے سستے داموں خرید کر مربہ جات کی شکل میں مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے تھے۔350 کلو خراب پھل، 200 کلو شیرا، 50 کلو کیمیکلز، 20 کلو ٹیکسٹائیل کلر اور نیلے کیمیکل ڈرمز برآمدکیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر کیمیکل اور گندگی کا زہر فروخت کرنے والوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق چلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔پنچاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے کاروبار کی ہر قسم سے متعلق واضح اور مکمل ہدایت نامے جاری کر رکھے ہیں۔ہدایت نامہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ یا فیس بک پر ان باکس کر کے حاصل کیے جا سکتے ییں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.