اسرائیلی وزیراعظم افریقی ملک چاڈ کے دورے پر

پیر 21 جنوری 2019 11:46

اسرائیلی وزیراعظم افریقی ملک چاڈ کے دورے پر
اینجمینا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو افریقی ملک چاڈ کے دورے پر دارالحکومت اینجمینا پہنچ گئے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چاڈ پہنچنے کے فوری بعد بینجمن نیتن یاہو نے میزبان صدر ادریس دیبی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ عرب ملکوں میں اسرائیل کے حق میں پیدا ہوتے انقلاب کا یہ تسلسل ہے۔

اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد سفارتی روابط بھی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات سن 1972ء میں منقطع ہوئے تھے۔ چاڈ ایک مسلمان اکثریتی ملک ہے اور اس کی سرحدیں لیبیا اور سوڈان سے جڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :