پاکپتن، فائرنگ سے دو اشتہاری بھائیوں سمیت تین افراد قتل

پیر 21 جنوری 2019 21:20

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ضلع کچہری کیباہر نامعلوم مسلح ملزمان نے قتل، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دواشتہاری بھائیوں اور وکیل کے منشی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ ایک شخص شدید ذخمی ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قتل ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دواشتہاری ملزم بھائیوں محمدابراہیم عرف ابری ملکانہ اور محمد افراہیم عرف افری ملکانہ عبوری ضمانت کے بعد ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن کی عدالت میںپیش ہو نے کے لئے آئے۔

پیش ہو نے کے بعد احاطہ کچری سے باہر نکلے تو نامعلوم مسلح ملزموں نے ان پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو نوں اشتہاری بھائی اور ایک وکیل شوکت وٹو کا منشی محمد یوسف بھٹی ہلاک ہو گئے ،جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے کچہری میں فائرنگ کی جس پر کچہری میں موجود وکلاء اور شہریوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔کچہری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ دونوں بھائی ہیں اور انہوں نے قتل سمیت سنگین مقدمات میں ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن کی عدالت سے عبوری ضمانت کروارکھی تھی ۔عدالت کی طرف سے تاریخ پیشی پر آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔