رحیم یارخان،لاثانی ویلفئیرفائونڈیشن کے زیر اہتمامفلاحی اجلاس

پیر 21 جنوری 2019 21:40

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) صوفی مسعوداحمدصدیقی (لاثانی سرکار) کی زیرسرپرستی لاثانی ویلفئیرفائونڈیشن حلقہ تحصیل رحیم یارخان کے زیراہتمام بغدادکالونی میں ایک فلاحی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت محمداقبال ثاقب نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں قاری شبیراحمدقادری نے تلاوت کلام پاک کاشرف حاصل کیا۔ پیرسیدمحمداجمل چشتی،عبدالرحمٰن نقشبندی اورنذیراحمدحسینی نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرامیرحلقہ وضلعی جنرل سیکرٹری محمداقبال ثاقب نقشبندی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غرباء، یتامیٰ مساکین وبے سہارالوگوںکی دادرسی میںاللہ ورسول کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ اس موقع پرمحمدشاہدنقشبندی صدر، غلام فریدنقشبندی نائب صدر، عابدعلی نقشبندی جنرل سیکرٹری، طاہرایوب نقشبندی، عطاء اللہ نقشبندی، محمودعلی نقشبندی،عبدالغفارنقشبندی کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک کثیرتعدادموجودتھی ۔ اجلاس کے آخرمیں ملک وقوم اورافواج پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :