حکومت پنجاب کے تمام سرکاری اداروں کو زیادہ منافع دینے والے پرائیویٹ بینکوں میں اپنے اکائونٹس منتقل کرنے کے احکامات جاری

پیر 21 جنوری 2019 21:40

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کو زیادہ منافع دینے والے پرائیویٹ بینکوں میں اپنے اکائونٹس منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق جن سرکاری اداروں کے سرکاری اکائونٹس میں اربوں روپے کی رقم موجود ہے اور بینک اکائونٹ بینک آف پنجاب میں ہیں، مذکورہ اداروں کے سربراہان بینک آف پنجاب کو زیادہ منافع دینے کیلئے مراسلہ ارسال کریں، بینک انتظامیہ کی جانب سے 10دن کے اندر جواب نہ دینے پر سرکاری ادارے زیادہ منافع کیلئے اپنے اکائونٹ دیگر پرائیویٹ بینکوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔