سانحہ ساہیوال پر آئی جی کو استعفی دینا چاہئے تھا، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،خواجہ آصف

پیر 21 جنوری 2019 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر آئی جی کو استعفی دینا چاہئے تھا، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں پیش آنے والا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے، پورا پاکستان افسوس کی کیفیت میں ہے، کتنے گھنٹے گزر جانے کے باوجود پنجاب حکومت حقائق سامنے لانے میں ناکام ہوئی ہے، (ن) لیگ مطالبہ کرتی ہے پارلیمنٹ کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیان بازی سے غمزدہ خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہوتی۔