سرگودہین سپرٹ ٹرسٹ پبلک ا سکو ل کا یومِ تاسیس
پیر 21 جنوری 2019 23:30
(جاری ہے)
طلبہ نے اس موقع پر لوک رقص اور ملی نغموں کے علاوہ جمناسٹک کے شاندار مظاہر ے کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔
مہمان خصوصی نے ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کار ہائے نمایاں سر انجام دینے والے طلبہ میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ سرگودہینز سپرٹ ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کی بنیاد سرگودھا اولڈ بوائز ایسوسی ایشن (پی اے ایف کالج سرگودھا کے سابق طلبا) نے اس مقصد کو سامنے رکھ کر بنائی کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں بہترین تعلیمی مراکز قائم کئے جائیں گے، یہ سرگودہینز کے اس جذبہ کامظہر ہے کہ جو معیاری تعلیم انہوں نے اپنی مادرِ علمی سے حاصل کی اسے وہ پاکستان کی نوجوان نسل کو منتقل کریں گے۔ یہ ا سکول اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والا پہلا اسکول ہے جہاں معاشرے کے مستحق طلبا کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ ٹرسٹ پورے پاکستان ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا کو وظائف دینے کیلئے مخیر حضرات کے فنڈز پر انحصار کرتا ہے۔ اسکول کے پرنسپل ایئر کموڈور (ر) نیر قیوم خواجہ نے اپنی تقریر میں معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئی جی سی ایس ای اور اے ۔ لیول کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں سمیٹنے والے طلبہ نیز ملکی، صوبائی اور اسکول کی سطح پر ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کار ہائے نمایاں سر انجام دینے والے طلبہ اور اساتذہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.