ساہیوال میں ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، چوہدری سرور

تحریک انصاف کے ورکرز کا پیغام ہے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو پارٹی سے راہیں جدا کر لیں گے، گورنر پنجاب کی ساہیوال واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات،اظہار تعزیت ،میڈیا سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ساہیوال میں ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ،تحریک انصاف کے ورکرز کا پیغام ہے کہ لواحقین کو انصاف نہ ملا تو پارٹی سے راہیں جدا کر لیں گے پیر کے روز گورنر پنجاب نے ساہیوال واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کہا ہے کہ ساہیول میںجو ظلم و بربریت کا واقعہ ہوا اس پر وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے کارکنوں کا بھی دباؤ ہے کارکنوں نے پیغام دیا ہے کہ اگر ساہیول سانحے کے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کا زمہ داروں کے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں گے اور کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔