چاند گرھن، مسجد الحرام میں نماز خسوف ادا کی گئی

منگل 22 جنوری 2019 00:27

چاند گرھن، مسجد الحرام میں نماز خسوف ادا کی گئی
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) مکہ معظمہ میں چاند گرھن کے موقع پر مسجد الحرام میں نماز خسوف ادا کی گئی ۔ذرائع کے مطابق صلوة خسوف پیر کی صبح نماز فجر کے بعد 6 بجکر 33 منٹ پر ادا کی گئی جس کے بارے میں اطلاع حرمین کی انتظامیہ نے رات کو مسجد اور ٹوئٹر پر جاری کر دی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سمیت دبئی اوردوسرے خلیجی ممالک میں چاند گرھن پیر کی صبح کو جزوی طور نظر آیا تھا۔ واضح رہے کہ چاند گرہن واقع ہونے کے وقت پڑھی جانے والی نماز کو نماز خسوف کہا جاتا ہے۔