سانحہ ساہیوال : جاں بحق ہونے والوں کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ

گولیاں ایک سے دس فٹ کے فاصلے سے چلائی گئیں‘13سالہ اریبہ کو9گولیاں ماری گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 11:52

سانحہ ساہیوال : جاں بحق ہونے والوں کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2019ء) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے چارافراد کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مرنےوالوں کوایک فٹ سے دس فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئی، خلیل کو 5گولیاں لگیں،3سینے اور بازو پر جبکہ 2گولیاں سر پر لگیں، نبیلہ کو ایک گولی کنپٹی پر جبکہ 2گولیاں پیٹ پے لگیں،13سالہ اریبہ کو 6فائر لگے جن میں 6گولیاں سینے میں اور 3گولیاں پیٹ میں لگیں.

کار چلانے والے ذیشان کو ذیشان کو بھی 6گولیاں لگیں ایک گولی دائیں جانب سے گردن میں لگی باقی 5 گولیاں سینے میں لگیں، جس سے اس کی موت واقع ہوئی. مجموعی طور پر 24 گولیاں برسائیں گئیں.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے چارافراد کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، رپورٹ میں بتایا گیا مرنے والوں کوایک فٹ سے دس فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں.

خیال رہے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی آج شام اپنی رپورٹ پیش کرے گی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا اور جے آئی ٹی کو شواہد نہ دے سکے. ذرائع کا کہناہے اہلکار نےگاڑی کو گھیر کو سامنے،دائیں اور بائیں سے گولیاں برسائیں جبکہ کار سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے. واضح رہے کہ ہفتے کے روز ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے.

مجموعی طور پر 24 گولیاں برسائیں گئیں. رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے چارافراد کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، رپورٹ میں بتایا گیا مرنے والوں کوایک فٹ سے دس فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں.