دوسرا ون ڈے ، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
عثمان شنواری کی جگہ شاہین آفریدی کو چانس مل سکتا ہے
ذیشان مہتاب منگل 22 جنوری 2019 12:54
(جاری ہے)
اگرچہ ون ڈے سیریز کیلئے تیار کی جانےوالی وکٹوں میں ٹیسٹ کی طرح تیزی نہیں البتہ کنگسمیڈ کی وکٹ میں پیس اور باﺅنس کی وجہ سے فاسٹ باﺅلرز کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ سمندر سے قریب ہونے کے سبب تیز ہواﺅں میں انہیں مدد مل سکتی ہے اور ایسے میں کگیسو ربادا اور ڈوانے اولیویئر اہمیت کے حامل ہو سکتے ہیں لیکن اس وکٹ کو پھر بھی ٹیسٹ میچوں میں سینچورین اور جوہانسبرگ جیسی نہیں کہا جا سکتا۔
پہلے میچ میں لیگ سپنر عمران طاہر بہت زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئے لیکن عالمی کپ کے تناظر میں انہیں بہت زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے اور اگر پروٹیز ٹیم نے دو سپنرز کا آپشن استعمال کیا تو پھر تبریز شمسی کو بھی ڈوین پریٹوریس کی جگہ قابل غور سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ آخری تین میچوں کے دوران جو وکٹیں دستیاب ہیں ان پر سپنرز کا کردار زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔اگرچہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں لیکن وکٹ کو دیکھتے ہوئے عثمان شنواری کی جگہ شاہین آفریدی کو موقع مل سکتا ہے تاہم اس میدان پر 5میں سے 3میچوں میں کامیابی کے ریکارڈ کی مالک قومی ٹیم کی کوشش ہو گی کہ اپنے پانچوں آل راونڈرز کو عمدگی سے استعمال کرتے ہوئے سیریز میں برتری قائم رکھی جائے۔واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنےوالی پاکستانی ٹیم کے صرف دو کھلاڑی موجودہ سکواڈ میں شامل ہیں جن میں سے محمد حفیظ آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ ہونےوالے چوتھے عالمی اور نئے قوانین کے تحت پہلے کھلاڑی ثابت ہوئے تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.