ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی، 79 دکانوں کو سیل اور جرمانہ

منگل 22 جنوری 2019 16:30

سرگودھا۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی کے دوران مختلف دکانوں کو سیل کرنے کے بعد جرمانے بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر ثاقب جاوید نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہء کے دوران عطائیوں، نیم حکیموں اور میڈیکل سٹوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 789 دکانوں کی انسپکشن کی 130 دکانوں کے سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے اور سب سٹینڈرڈ کیلئے 18 سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے جبکہ حکومتی معیار پر پورا نہ اترنے والے 79 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ 70 عطائیت کے اڈے سیل کئے گئے حکومتی خزانے میں 6 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے کرکے جمع کرائے گئے ہیں ۔