ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں ڈی سی کی کھلی کچہری، شکایات کا انبار لگ گیا

منگل 22 جنوری 2019 16:40

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ کونسل ہال بلامبٹ میں ڈی سی اور ڈی پی او کے زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے محکموں کے افسران اور علاقے کے منتخب نمائ یندے شامل تھی. اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کونسلران جس میں نبی شاہ، اکبر خان، محمد یوسف، عمران ٹاکر، محمد شعیب، فضل وہاب سواتی شہاب اطمانی، احسان النقش، محمد شیر خان، مراد علی خان، فضل قادر، نظام الدین، سیف اللہ وغیرہ نے یکے بعد دیگرے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ تیمرگرہ اور دوسرے علاقوں میں صاف پانی کی کمی ہے اور نکاس کا گندہ پانی واپس کنووں میں جاکر لوگ پیتے ہیں جس کی وجہ دیر لوئر یر میں ہیپاٹائٹس عام ہوچکا ہے اور پانی کے پرانے پائپ گندے نالوں میں سالوں سے پڑے ہیں اور بار بار یاددہانی کے باوجود کسی نے ان مسائل کو حل نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ 1974 میں بس اڈہ ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور چھتوں کا گندہ پانی لوگوں پر گرتے ہیں اور نہ مسافروں کے لیے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی لوئر دیر شوکت علی یوسفزئی اور ڈی پی او لوئر دیرعارف شہباز وزیر اور متعلقہ افسران نے ان کے مسا ئل سنے اور موقع پر حل کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :