بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 22 جنوری 2019 17:30

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہاہے کہ تیز ی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پید ا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے حکو متی ہدایت پر ڈی سی کمپلیکس میں محکمہ بہبود آبادی کا معلوما تی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے انہوںنے ان خیالات کا اظہار ڈی سی کمپلیکس میں محکمہ بہبود آبادی کے معلو ماتی کا ؤنٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ ، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال بور یو الا ڈاکٹر امجد شکیل اور دیگرافسران مو جو د تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز یدکہا کہ محکمہ بہبود آبادی کا معلو ماتی کا ؤنٹر قائم ہونے سے ڈی سی کمپلیکس میں آنے والے لوگوں کو باآسانی معلومات دستیاب ہو ں گی اور انہیں آبادی کو اپنے وسائل کے مطابق رکھنے کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی اس کا ؤنٹر کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور عوام کی فلاح وبہبودکا ذریعہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :