چینی خارجہ پالیسی کسی ملک کوکنٹرول کرنے کی نہیں، چینی سفیر
پاکستانی عوام کوکم از کم چین کو سمجھنا ہوگا، بعض لوگ سمجھتے کہ سی پیک پاکستان کو کنٹرول کرنے کا ماڈل ہے، بدقسمتی سے مغربی میڈیا سی پیک پر اسطرح کا پروپیگنڈا کررہا ہے۔ چینی سفیریاؤجنگ کی پشاور میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 22 جنوری 2019 18:07
(جاری ہے)
چینی سفیر نے کہا کہ بدقسمتی سے مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے اس طرح کا پروپیگنڈا کررہا ہے۔
مزید برآں اسی طرح گزشتہ روز پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات چین ،پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ اور کابل میں ہونے ہونے والی ملاقاتیں کافی سود مند رہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے، پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعموں میں چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.