صدر ہسپتال مظفرگڑھ میں پولیس خدمت کاونٹر قیام

منگل 22 جنوری 2019 18:20

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدائت پر صدر ہسپتال مظفرگڑھ میں پولیس خدمت کاونٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لڑائی جھگڑوں میں یا روڈ ایکسیڈینٹ میں زخمی افراد یا ریپ کیس کے متاثرین کو اب نقشہ مضروبی کیلئے تھانے نہیں جانا پڑے گا بلکہ نقشہ مضروبی پولیس ڈاکٹ کونسلنگ مدد اور راہنمائی سب کچھ صدر ہسپتال میں قائم کئے گئے پولیس خدمت کاونٹر سے ہو گا اور متاثرین بلا تاخیر فوری طور پر علاج کرا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :