قومی اسمبلی نے نجی کارروائی کا ایجنڈا جمعرات کو زیر بحث لانے کی تحریک منظور کرلی

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قومی اسمبلی نے نجی کارروائی کا ایجنڈا منگل کی بجائے جمعرات 24 جنوری کو زیر بحث لانے کی تحریک منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ 22 جنوری منگل کا نجی کارروائی کا ایجنڈا جمعرات 24 جنوری کو زیر بحث لانے کی اجازت دی جائے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :