رام اللہ، اسرائیلی فوج کی عوفر جیل میں قید فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ

منگل 22 جنوری 2019 18:50

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) اسرائیلی فوج نے عوفر جیل میں قید فلسطینیوں پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی فوج نے سوموار کے روز جیل کے وارڈ 15 پربھی چھاپہ مارا اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

قابض فوج نے 8 دیگر کوٹھڑیوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔خیال رہے کہ عوفر جیل میں قیدیوں کیلئے 10 وارڈ قائم ہیں جن میں 1200 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :