جہلم ، کھاد بیج جعلی زرعی ادویات کی فروخت سے فصلیں تباہ ہونے لگیں

منگل 22 جنوری 2019 19:00

ْ جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جہلم ضلع بھرمیں کھاد بیج جعلی زرعی ادویات کی فروخت سے فصلیں تباہ ہونے لگیں، محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین مبینہ طور پر کسانوں کی ریلیف دینے کی بجائے فوٹو سیشن کروانے اور فرضی رپورٹس بھجوانے میں مصروف، کاشت کاروں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی زراعت افسران اور عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں زراعت سے وابستہ کسان اور کاشتکار بدحالی کا شکار ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں کھاد ، بیج، زرعی ادویات جعلی فروخت ہونے سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، اور وہ قرض کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں ضلعی محکمہ زراعت کی مبینہ بے حسی اور ملازمین کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے کسانوں اور کاشتکاروں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا جس کیوجہ سے ذراعت کا مستقبل مخدوش ہوتا جا رہا ہے اس حوالے سے ضلعی محکمہ زراعت کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ چکی ہے ، محکمہ زراعت کی افسران اور ملازمین مبینہ طور پرکسانوں کو ریلیف دینے کی بجائے صرف فوٹو سیشن کروانے اور فرضی رپورٹس بھجوانے میں مصروف عمل ہیں کسانوں نے صوبائی وزیرزراعت ، سیکرٹری زراعت پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی زراعت آفیسر اور ماتحت عملہ کی کوتاہی کا نوٹس لیا جائے، اور محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر میں ایماندار فرض شناس افسران و عملہ تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :