سرکاری بقایاجات کی وصولی کے عمل میں تیزی لائی جائے،ڈپٹی کمشنر نے جہلم

منگل 22 جنوری 2019 19:00

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر نے جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سرکاری بقایاجات کی وصولی کے عمل میں تیزی لائی جائے ، تمام ریونیو افسران کی حاضری صرف ضلع جہلم بائیو میٹرک سسٹم سے مانیٹر کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اے ڈی سی آر میسم عباس، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ شہزاد محبوب، اے سی سوہاوہ ذولفقار احمد، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، تمام تحصیلوں سے تحصیلدار اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سرکاری بقایاجات کی وصولی اور اہداف کے حصول میں تاخیر پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریونیو،واٹرریٹ(آبیانہ)،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور دیگر مدات میں وصولیوں کی تازہ ترین پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیااورہدایت کی کہ مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے مربوط اور موثرلائحہ عمل وضع کیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنرزباقاعدگی کے ساتھ کارکردگی رپورٹ سے ڈپٹی کمشنردفتر کو اگاہ ہ رکھیں۔انہوں نے انتقالات میں تیزی لانے اور رجسٹری کے بعد فوری انتقال کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔