ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرِصدارت انسدادِپولیو مہم کے پہلے دن کی کارگردگی بارے اجلاس

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )قدیر احمد باجوہ کی زیرِصدارت انسدادِپولیو مہم کا پہلے روزکی کارگردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آج بچوں کوپولیو ویکسین پلوائی گئی اورٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین پلا رہی ہیں اور بسوں اور اڈوں پر بھی مسافر بچوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے اوران ٹیموں کی نگرانی بھی موثر انداز میں کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی پولیوویکسین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ سکولوں میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں۔ ایسا عمل تیار کیا جائے جس سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے تمام طریقوں سے پولیو کے بچائو سے آگاہی مہم کا پیغام دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران نے رپورٹ میں بتایا کہ پہلے روز کا مقرر کردہ ہدف 95.4فیصد رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پولیو ویکسین کے ٹارگٹ بچوں کی تعداد 214772تھی پہلے دن کا ٹارگٹ 79242بچوں کو قطرے پلانے کا تھا اس دن کل 75583بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکے جو مقررہ ہدف کا 95.4فیصد ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کے فکسڈ سائیٹس پر کوریج 712،ٹرانزٹ کوریج 988جبکہ موبائل کوریج 5364تھی اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں لوگوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر سی او ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر چکوال آفس سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :