قومی خوشحالی سروے علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، حاجی مٹھاخان کاکڑ

منگل 22 جنوری 2019 20:30

ْژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) صوبائی مشیر برائے لائیو سٹاک و ڈیری فارم حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ قومی خوشحالی سروے علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس میں ہر طبقہ فکر کے لوگ برھ چرھ کر حصہ لیں اس عد اد شمار کی روشنی میں ائندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا بی ار ایس پی کی پائدار ترقیاتی منصوبوں کی تعاریف کی ہے حکومت کی جانب سے جتنے بھی پیکج ہے یہ غریب حقدار لوگوں کیلئے ہیں ان جیسے سیکمات میں امیر لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ان منصوبوں سے غریب نادار لوگوں کی گزر بسر ممکن ہے ان خیالات کا اظہار بی ار ایس پی شیرانی کے زیر اہتمام بلدیہ ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر بی ار ایس پی کے ضلعی کوا ڈینٹر قاسم شیرانی ،شیرانی کے سپر وائزرڈاکٹرعبید اللہ حریفال ،ڈویژنل کواڈینٹرمحمد افضل کاکڑ،تحصلدار طا ہر مندوخیل،این سی ایچ ڈی کے ضلعی افیسر عبدالرزاق کاکڑ،سوشل ویلفیر افیسر ملک احسان الحق مندوخیل یونسف کے ضلعی کواڈینٹر عبدالصمد حریفال ،بی اار ایس پی مانیٹرنگ افیسر رشید ناصرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خوشحالی سروے سے لوگوں کے سماجی معاشی صورتحال کے علاوہ تعلیم صحت روزگاراور روزمرہ زندگی کی تمام چیزیں واضح ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ یہ سروے جدید طرز پر کی جارہی ہے اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ ماضی میں جو سروے مختلف اداروں نے کی ہے بہت سی کوتاہیاں کی گیں ہیں جسکی وجہ سے عوامی فلاح کے سکیمات سے غریب لوگوں کی حق تلفی ہوئی ہیں مقررین نے کہا کہ یہ ہماراقومی فریضہ ہے کہ اس سروے کو گھر گھر کی سطح پر ذمہ داری کے ساتھ تکمیل تک پہنچایا جاسکے

متعلقہ عنوان :