صفائی، پانی کے بہتر استعمال اور اہمیت کے بارے میں چوک یادگار میں عوامی آگاہی سیشن
منگل 22 جنوری 2019 23:00
(جاری ہے)
دوسرے سیشن کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین طاہر عظیم اور بورڈ ممبر خورشید خان نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ڈبلیو ایس ایس پی حکام نے عوام پر زور دیا کہ پانی کابہتر اور بوقت ضرورت استعمال اور پانی کے ضیاع سے گریز کرے خدمات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ صارفین پانی کا بل بروقت جمع کرائے جب تک عوام تعاون نہیں کریں گے اس وقت تک صفائی اور صاف پانی کی فراہمی کے مقررہ اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے۔
سیشن میں علماء نے اسلامی تعلیمات کے تناظر میں صفائی اور پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عوام پر زور دیا کہ صفائی کی عادت اپنائیں پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے اسے آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ بنانے میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خانزیب نے کہا کہ بہتر شہری خدمات کی فراہمی کے لئے شہر بھر میں سروے کیا جارہا ہے جس کے اعداد وشمار کی روشنی میں شہری خدمات کے لئے آئندہ تقریباً 50 سالوں کی منصوبہ بندی کی جائے گی لوگ سروے ٹیموں کو درست معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں کے لئے رکشہ سروس متعارف کرائی گئی ہے دن رات شکایات کے اندراج کے لئے سیل کام کر رہا ہے عملے کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے فرائض میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے لوگوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی جگہ جگہ اور گلی محلوں کی بجائے کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات اور کوڑا دانوں میں پھینکیں۔ انہوں کہا کہ پلاسٹک کا بے تحاشہ استعمال نکاسی آب میں خلل کا باعث بن رہا ہے پلاسٹک کا استعمال کرتے ہوئے سودا سلف کے لئے کپڑے کا تیلا استعمال کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.