افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،نیٹوفوج کابیان

بدھ 23 جنوری 2019 12:12

افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) افغانستان میں متعین نیٹو فوج نے کہاہے کہ طالبان کے تازہ حملوں میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے دوران افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔نیٹو فوج کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مقتول فوجی کے اہل خانہ کو خبر دے دی گئی تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ قبل ازں رواں ماہ علاج کے لیے جرمنی لے جائے گئے ایک امریکی فوجی کی اسپتال میں وفات کی تصدیق کی گئی تھی۔پینٹا گون کے مطابق سارجنٹ کیمرون میڈوک کو طالبان کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہونے کے بعد 13 جنوری کوجرمنی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ سنہ 2001ء کے بعد افغانستان میں 2400 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔