ویزہ منسوخی کے بعد دوبارہ یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے اماراتی آئی ڈی کارڈ جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔وزارت خارجہ امورو جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش نے یو اے ای کا ویزہ دوبارہ حاصل کرنے والوں کیلئے قانون واضح کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جنوری 2019 11:43

ویزہ منسوخی کے بعد دوبارہ یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ انہیں یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے اماراتی آئی ڈی کارڈ جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھنے والے اکثر افراد کو طویل عرصے تک یو اے ای کا سفر نہ کرنے پر رہائشی ویزے کی منسوخی جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ امورو جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے رہائش کی جانب سے یو اے ای کا ویزہ دوبارہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے قانون واضح کر دیا گیا ہے۔جی ڈی آر ایف اے نے واضح کیا ہے کہ رہائشی ویزے کے حامل افراد اگر چھ ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کا ایک مرتبہ بھی دورہ نہیں کرتے تو ان کا رہائشی ویزہ خود کار طریقے سے منسوخ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ ویزہ دفتر خارجہ کی ریزیڈنسی ڈائیریکٹوریٹ کے ریکارڈ سے بھی خود کار طریقے سے ختم ہو جاتا ہے لیکن شہریوں کو چاہئیے کہ وزٹ ویزہ کی درخواست دینے سے قبل رہائشی ویزے کی منسوخی سے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔وزارت برائے خارجہ امور کے مطابق اگر رہائشی ویزہ خود کار طریقے سے منسوخ نہیں ہوا تو جی ڈی آر ایف کو ویزہ ختم کروانے کی فیس ادا کر کے منسوخی کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک خاتون نے اپنے بیٹے کو متحدہ عرب امارات بلانا تھا لیکن انکے کچھ عزیزو اقارب نے بتایا کہ ویزہ خودکار طریقے سے منسوخ نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے درخواست جمع کروانی پڑتی ہے۔جی ڈی آر ایف کے مطابق خاتون کے اقارب نے انہیں بتایا کہ ویزہ منسوخی کے لیے 250 درہم فیس اور اماراتی شانختی کارڈ بھی جمع کروانا ہوتا ہے۔وزرات برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دوبارہ سفر اختیار کرنے کے لیے اماراتی آئی ڈی کارڈ بھی جمع کروانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔