حکومت انضمام شدہ علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے‘فضل اللہ دائودزئی

بدھ 23 جنوری 2019 20:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) جمرودبازارمیں آل جمرود پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کی طرف سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ساتھ انضمام کی پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبرپی ایس آراے فضل اللہ دائودزئی تھے جبکہ صدارت پین کے صوبائی صدر سلیم خان نے کی آل جمرود پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے صدر شہزاد خان نے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ دہشتگردی،انضمام اور نیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں پی ایس آراے کے شیڈول کاعلم نہیںرہتا اور اتھارٹی کا دائرہ کار سے قبائلی اضلاع کے سکولزباہر ہیں اور اب اچانک قواعدوضوابط جاری کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر پی ایس آراے کے منتخب ممبرفضل اللہ دائودزئی نے اتھارٹی میں آپ کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت انضمام شدہ علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے اب بھی 70فیصدبچے تعلیم سے محروم ہیں حکومت نجی شعبہ کو پانچ سال تک تمام ٹیکسوں ،فیسوں ،جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دے،ہم پی ایس آراے سے مطالبہ کرینگے کہ نجی سکولزکوبلاسودقرضے فراہم کئے جائیں نجی سکولزکودہشتگردی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا اورحکومت ایک کمیٹی تشکیل دیکرانکے نقصانات کاتخمینہ لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی صدرسلیم خان اور ترجمان انس تکریم نے کہاکہ ہم نے پی ایس آراے میں اہم کرداراداکیاہے اور نجی سیکٹرپرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوںنے پین کے کونسل میںجمرود اور باڑہ کونمائندگی دینے کااعلان کیا۔