اپوزیشن کا سینٹ اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج اور ایوان سے واک آئوٹ
حکومت وزراء سینٹ کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں ، جب تک وزراء نہیں آتے سینیٹ کو چلانا بے سود ہوگا، سینیٹر رضا ربانی ، راجہ ظفر الحق ورزراء کابینہ اجلاس میں ہیں، بجٹ پر بحث شروع کرائی جائے،میں وزراء کی تقاریر کا نوٹس لوں گا اور وزیر خزانہ جواب دیں گے، شبلی فراز کیا کابینہ اجلاس ضمنی بجٹ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے، رضاربانی … کابینہ اجلاس میں تمام اہم فیصلے کیے جاتے ہیں اس کی بھی اہمیت ہے، شبلی فراز
جمعرات 24 جنوری 2019 17:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ وزیرخزانہ کی طبیعت خراب ہوئی ہے اور ملکی معیشت کے طبیعت بھی خراب ہے ۔
انہوںنے کہاکہ حکومتی ارکان بھی ہمارے ساتھ وزراء کی غیر حاضری پر احتجاج کریں۔ رضا ربانی نے کہاکہ ہوا میں ایسا وائرس ہے کہ وزیرخزانہ کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ رضا ربانی نے کہاکہ سینیٹ میں بجٹ پر بحث ہونی ہے اور ایک بھی وزیر موجود نہیں۔ رضا ربانی نے کہاکہ سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی میں بجٹ پر بحث کا کوئی فائدہ نہیں۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر بھی موجود نہیں۔ قائد ایوان شبلی فراز نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ بجٹ پر بحث شروع کرائی جائے۔ شبلی فراز نے کہاکہ میں وزراء کی تقاریر کا نوٹس لوں گا اور وزیر خزانہ جواب دیں گے۔ شبلی فراز نے کہاکہ وزراء کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ سینیٹ میں آئیں۔ رضا ربانی نے کہاکہ وزیرخزانہ کا سینیٹ میں موجود ہونا ضروری ہے ، وزیرخزانہ کے آنے تک سینیٹ اجلاس ملتوی کر دیں ۔شبلی فراز نے کہاکہ وزراء کابینہ اجلاس میں ہیں۔ رضا ربانی نے کہاکہ کیا کابینہ اجلاس ضمنی بجٹ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں تمام اہم فیصلے کیے جاتے ہیں اس کی بھی اہمیت ہے۔شبلی فراز نے کہاکہ کوشش کرتا ہوں کہ متعلقہ وزراء ایوان میں آئیں۔ رضاربانی نے کہاکہ حکومت کیلئے اٹھارہویں آئینی ترمیم پنچنگ بیگ ہے۔ رضا ربانی نے کہاکہ جب تک وزراء نہیں آتے سینیٹ کو چلانا بے سود ہوگا۔ رضا ربانی نے کہاکہ وزراء کی غیر حاضری پر اپوزیشن واک آئوٹ کرتی ہے۔ راجہ ظفر الحق نے کہاکہ اتنا اہم ایجنڈا ہے لیکن وزراء کی قطار خالی ہے۔ راجہ ظفرالحق نے کہاکہ ایوان میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بعد ازاں سینیٹ میں وزیرخزانہ سمیت وزراء کی غیر حاضری پر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجا واک آئوٹ کیا جس کے بعد سینیٹر اشوک کمار نے کورم کی نشاندہی ،کورم پورا کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی گئی بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ کا اجلاس تیس منٹ کیلئے ملتوی کر دیا گیامزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.