سعودیہ میں موجود نوجوانوں کے لیے بہترین موقع ہے ۔ اور اس کو استمال کرتے ہوے نوجوانوں کو اور محنت اور لگن سے کھیل کر ثابت کرنا ہو گا ، ندیم ندوی

پہلی موبائلی ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی نیشنل چمپیئن شپ کی ٹیموں کے اعزازمیں عشائیہ سے خطاب

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 جنوری 2019 14:22

سعودیہ میں موجود  نوجوانوں کے لیے بہترین موقع ہے ۔ اور اس کو استمال ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،جدہ)   نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مزید محنت اور لگن سے کھیلنا ہوگا کیونکہ سعودی عرب کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

اورحال ہی میں عمان میں اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ویسٹرن ریجن 19۔

2018میں شاندارکامیابی سے سعودی کرکٹ کا ایک ایسا درخشاں باب کھلا ہے جس کا ہمیں برسوں کی محنت سے انتظارتھا۔ یہ بات سعودی کرکٹ کے سی ای او ندیم ندوی نےعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جوپہلی موبیلی ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی نیشنل چمپیئن شپ کے"سپر سکس" مرحلہ میں داخل ہونے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور افیشل کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)



ندیم ندوی نے مزید کہا کہ چاہے عمان میں سعودی ٹیم کی کامیابی ہو یا مابائلی چمپیئنزٹرافی کی، دونوں میں جو چیز قابل تحسین ہے وہ اس میں سعودی عرب کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھرپور کردار ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ سعودی کرکٹ سینٹر آئی سی سی سے منسلک سعودی عرب کی واحد نمائندہ تنظیم ہے ۔ جس کی ممبرشپ 2003میں منظور کی گئی تھی۔

یہ ادارہ اپنے قیام سے اب تک اپنے محدود وسائل میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کررہا ہے۔اس میں کچھ کمی اور خامیاں رہ جاتی ہیں یا آپ لوگوں کے میعار یا توقع کے مطابق نہیں ہوپاتی ہیں ۔

اس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی کرکٹ جن مراحل سے گزر کریہاں تک پہنچی ہےاس میں کوئی شک نہیں کہ آپ لوگوں نے تعاون اور حصہ لیا ہے۔

ندیم ندوی نے موبائلی نیشنل چمپیئز ٹرافی کی اہمیت اور اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور موبائلی کی اسپانسر شپ اور اس کے حصول کے سلسلے میں جانفشانی پر طاہر کرامت کے شکریہ ادا کیا۔ انھوں سعودی کرکٹ کے پیٹرن انچیف ، اپنی اور ایس سی سی کے عہداداروں کی طرف سے تقریب میں موجود تمام ریجنل ایسوسی ایشن ، کھلاڑیوں، مہمانوں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا بے حد ممنوں و مشکور ہوں کہ آج سعودی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کرکٹ کے شائقین ایک چھت کے نیچے جمع ہیں۔

انھوں نے سعودی نیشنل امپائر اسامہ سعد کا تعارف بھی کرایا۔

جن کو انٹرنیشل میچوں میں پہلے سعودی امپائر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ تقریب سے مہمان خصوصی ایس سی سی کے سینئر ایڈوائزر مارٹن کوپس نے بھی خطاب کیا۔انھوں نےسعودی ٹیم کو کامیابی اور موبائلی چمپین ٹرافی میں شرکت پر اسوسی ایشنزشکریہ ادا کیا۔ آخیر میں ریاض کرکٹ لیگ (آرسی ایل ) کی طرف سے حنیف بابر نے ایسوسی ایشنز کے عہداروں ندیم بابر، فرحت محمود، اشتیاق، حاجی اکرم ، چودھری ریاض، سی ای او ندیم ندوی اور دیگر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز یاسین ملک کی تلاوت سے ہوا۔ سید قاسم علی نقوی اور عرفان صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔