عامر لیاقت دوسری شادی کے بعد نت نئے شگوفے چھوڑنے لگے

میری وجہ سے کئی انٹرنیشنل کنوارے بال نو چ رہے ہیں،دھاڑیں مار مار کے صبح سے رونا شروع کردیتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 جنوری 2019 22:07

عامر لیاقت دوسری شادی کے بعد نت نئے شگوفے چھوڑنے لگے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28 جنوری 2018ء) :معروف اینکر اور رکن اسمبلی عامر لیاقت کا دعویٰ ہے کہ میری وجہ سے کئی انٹرنیشنل کنوارے بال نو چ رہے ہیں اور ہر روزدھاڑیں مار مار کے صبح سے رونا شروع کردیتے ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اسکی وجہ انکی دوسری شادی ہے۔کچھ لوگوں کی جانب سے انکی دوسری شادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم عامر لیاقت نے اس پر اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دے ڈالا۔

اور کہا کہ وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں۔انکی دوسری شادی کاخوبصورت پہلو یہ ہے کہ انکی محبت زبان زد عام ہو چکی ہے اور اسکی وجہ سوشل میڈیا پر دونوں کا آپسی انٹرایکشن ہے۔دونوں کے مابین ہونے والے ٹوئیٹس صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں اور کبھی کبھی بحث کا موضوع بھی۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت ،طوبیٰ عامر کی محبت میں تو جیسے دنیا ہی بھلا بیٹھے ہیں۔

تاہم اگر دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور معروف اینکر اپنی دوسری شادی کو بہت ہی سنجیدہ لے گئے ہیں ،انہوں نے اپنی دوسری شادی کو ایسے سر پر سوار کر لیا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی شادی حسین و جمیل خاتون سے ہو جانے کے باعث ہر دوسرا شخص ان سے حسد میں مبتلا ہے اور کئی مرتبہ تو وہ سینئیر سیاستدانوں کا نام لے کر ان پر یہ اہلزام لگا چکے ہیں کہ مذکورہ سیاستدان انکی شادی کے باعث ان سے حسد کرتا ہے۔

انکی ایک تازہ ٹوئیٹ میں انہوں نے اہنے اسی موقف کو دہرایا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنا مہنگی ترین گاڑی کسی کا دل نہیں جلاتی ہوگی جتنا دلہے کی سجی گاڑی کنواروں کا دل جلاتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میری وجہ سے کئی انٹرنیشنل کنوارے بال نو چ رہے ہیں ، دھاڑیں مار مار کے صبح سے رونا شروع کردیتے ہیں اُن سب سے معذرت کرتا ہوں۔